وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معذور افراد کے عالمی دن پر ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرانے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،

معذور افراد کے عالمی دن پر ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے پر عزم ہے،خصوصی افراد کے کھیل کے میدان میں سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نےپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناوں کا بھی اظہارکیا۔۔