صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباددی ہے ،

اپنے بیان میں صدر مملکت نے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹ سے ہرانے پر ٹیم کو سرا ہا،صدر نے کہاکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہاکہ  خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،معذوری کے حامل افراد بھی کھیل کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں،

صدر مملکت  نے کہاکہ خصوصی کھلاڑیوں نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، کھیل سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت بڑھانا ہوگی، صدر مملکت  نے کہا کہ خصوصی افراد کو آگے بڑھنے ، ترقی کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے  پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔