لاشوں کا جھوٹا بیانیہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، امیرمقام


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لاشوں کا جھوٹا بیانیہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں،جھوٹ بول کر ریاست، حکومت اور اداروں کو بدنام کیا گیا۔اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ ملک کی عالمی بدنامی کرانے والوں کو سر عام جھوٹ بولنے پر سزا ہونی چاہیے،

بیرسٹر گوہر کا بیان جھوٹ بولنے والوں کے خلاف فرد جرم ہے، قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بیانات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جھوٹ بولنے والے کتنے ذمہ دار لوگ ہیں، میڈیا کو بھی ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے،خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر حملہ کرنے والوں پر لگائے جا رہے ہیں، یہ وسائل صرف عوام کے ہیں،وزیراعلیٰ ہائوس پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے لئے علاقہ غیربن چکا ہے۔