سری نگر: جنوبی کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان پرم ویر نے منگل کو اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ جوان جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھا۔ سی آر پی ایف جوان 178 بٹالین سے وابستہ تھا2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 613 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔یہ واقعہ اس مسئلے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے جو فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت اور دبا کا باعث بنتا ہے۔
ایک اور واقعہ میں جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں ایک فوجی کی اروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ست گنم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک کا تعلق جموں کے سچیت گڑھ سے ہے۔