کوٹلی ،چکسواری(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حقیقی سفیر بن کر نریندمودی کے جنگی جرائم کو ہر سطح پر بے نقاب کریں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حق کے لیے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں،
کشمیریوںکے حق خودارادیت کو پوری دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میںجاکر عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوںکو ان کابنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گا تاکہ کشمیری اپنے مرضی سے اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ کریں،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوںکو حق دلائے،ان خیالات کااظہارانھوںنے تحریک کشمیربرطانیہ کے نائب صدر شریف چوھدری اور منیر رضا اور دیگر قائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوںنے کہاکہ کشمیری دنیا میںجہاں بھی مقیم ہیں وہ اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی آزادی کے لیے کردار اد اکریں،تارکین وطن کا بڑا ہم کردارہے یہ ہماری بڑی طاقت ہیں ،
یورپ ا مریکہ سمیت دنیابھر میں ان ممالک کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مسئلے کو اجاگر کریں،یورپ سے ملنے والی اچھی روایات کو یہاں لائیں،کشمیرکے وہ نوجوان جو وہاں پیدہوئے ہیں ان کو اپنے کشمیرسے روابطہ ہوںگے تو کشمیرکے لیے کام کریںگیاچھٹیوں میں ان کے آزاد کشمیر میںدوروں کا اہتمام کریں،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن تارکین وطن کی خدمات کی تحسین کی اور ا ن کو اپنی طاقت قراردیا۔