پروفیسر ڈاکٹر افتخاربٹ جماعت اسلامی کوٹلی شہر کے امیر مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز) کوٹلی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے سابق  ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخاربٹ جماعت اسلامی کوٹلی شہر کے امیر مقرر   ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے پروفیسر ڈاکٹر افتخار بٹ نے ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیم گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے حاصل کی۔

انہوں نے 80 کی دہائی کے آخر میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد سے مارکیٹنگ میں مہارت کے ساتھ بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA) حاصل کیا۔ انہوں نے 90 کی دہائی کے اوائل میں اسی یونیورسٹی میں بطور لیکچرر شمولیت اختیار کی۔ انہیں 1998 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ترقی دی گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر بٹ اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ گئے اور 2014 میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 2014 میں اسی ادارے سے دوبارہ منسلک ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تحقیق کا آغاز کیا۔

ایک فعال محقق کے طور پر اور کاروبار اور انتظام کے میدان میں معروف بین الاقوامی جرائد میں کئی مضامین شائع کیے ہیں۔ ڈاکٹر بٹ نے اپنے تحقیقی مضامین کے علاوہ مینجمنٹ سائنسز کے شعبوں میں دو کتابیں بھی شائع کی ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے مختلف تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر بطور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کنٹرولر آف ایگزامینیشن، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز اور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طور پر بھی کام کیا۔

 ریٹائرڈمنٹ کے بعد باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور ابھی جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر نے انہیں جماعت اسلامی  کوٹلی شہر کا امیر مقرر کیا ہے گزشتہ روز ایک احمتاع میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے پروفیسر ڈاکٹر  افتخار بٹ سے امارت کا حلف لیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جزل راجہ جہانگیر خان جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جزل حبیب الرحمن آفاقی امیر ضلع  ممتاز احمد ایڈووکیٹ سابق امیر ضلع راجہ مشتاق ایڈووکیٹ تحریک کشمیر برطانیہ کے ناہب صدر چوہدری شریف احمد بھی موجود تھے