معذور افراد کا عالمی دن،مہلک پیلٹ گنز کے شکار کشمیری انصاف کے منتظر


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوجی آپریشنز کے دوران  وحشیانہ اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کی وجہ سے ہزاروں کشمیری عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں جبکہ پر امن مظاہرین پرمہلک پیلٹ گنزکے استعمال سے 200سے زائد افراد بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔  بھارتی فوجی پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ گنز ، آنسو گیس اور پاوا شیلوں کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو عمر بھر کیلئے معذور اور اپا ہج بنارہے ہیں 

اسکے علاوہ وحشیانہ ظلم و تشدد، بجلی کے جھٹکے، ٹانگوں کے پٹھوں کو لکڑی کے رولر سے کچلنا ، گرم چیزوں سے جلانا اور تفتیشی مراکز میں الٹا لٹکانا بھی شامل ہیںجبکہ محکوم کشمیریوں کے خلاف کھلونانما بموں اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، جس سے ہزاروں مظلوم کشمیری شہید اور عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو ایک منظم طریقے سے معذوربنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدام کا فوری نوٹس لے۔