باغ (صباح نیوز)صدر الپائن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر و چیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے کہا ہے آزاد کشمیر سپورٹس اور ٹورازم کے فروغ کیلیے ہر سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاے سپورٹس اور ٹورازم کے ذریعے نوجوانوں کو ایک مثبت اور تعمیری سرگرمی میسرآتی ہے ، کسی نے درست کہا ہے کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ایک صحت مند جسم ایک لاغر اور بیمار جسم سے لاکھ درجے بہتر ہے چست و توانا اور صحت مند رہنے کیلیے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے نواحی گاوں بھرکہ میرہ میں رگ یونیٹیڈ شوٹینگ والی بال کے زیر اہتمام ہونیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا.
انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے وزیر اعظم وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سپورٹس اور ٹورازم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، اس شعبے میں بہت زیادہ کام کرنے اور توجہ دینے کی ضرورت ہے آزاد کشمیر کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں وہ مشکل سے مشکل ٹارگٹ حاصل کرسکتے ہیں ان کی راہنمائی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ راجہ شاہد عزیز اور دیگر ذمہ داران کمیٹی کو بہترین ٹورنامنٹ کرانے اور مثبت سرگرمی کے فروغ کیلیے اقدامات کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، فائنل کے مہمان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت چیرمین کشمیر گنگز و صدر الپاہین ایسوسی ایشن آزادکشمیر راجہ نثاراحمد شائق تھے، ٹورنامنٹ میں 20ٹیموں نے حصہ لیا بھرپور مقابلے کے بعد تلکیر کی ٹیم اور رگ یو ناٹیٹڈ کے درمیان فائنل کھیلا گیا جو تلکیر نے 2صفر سے جیت لیا،فائنل میں مولانا وقاص نے راجہ نثاراحمد شائق کو خوش آمدید کہا اور باع میں عوام کی خدمت اور ٹورازم اور سپورٹس میں بھرپور کام کرنے پر مبارک باد دی ٹورنامنٹ کے چیرمین محترک نوجوان راجہ شاہد عزیز تھے۔