آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا قانون منظور کر لیا


برسبین(صباح نیوز) آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا قانون منظور کر لیا،سوشل میڈیا کمپنیوں کو یہ لازمی بناناہوگا کہ کوئی 16سال سے کم عمر بچہ ان کی سائیٹ استعمال نہ کرئے ،اگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی تو ان کو 3کروڑ20لاکھ امریکی ڈالر جرمانہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے دنیا کا پہلا ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی کردی گئی ہے، جس سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی سیکیورٹی مزید سخت کریں جو ابھی تک طے نہیں کی گئی ہے۔

جمعرات کو سال کے آخری اجلاس کے دوران سینیٹ نے اس سوشل میڈیا پابندی کل کو منظور کیا گیا۔نئے قانون کے تحت، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ “معقول اقدامات” کریں تاکہ نابالغ صارفین سوشل میڈیا تک رسائی حاصل نہ کر سکیں، ورنہ انہیں تقریبا 50 ملین آسٹریلوی ڈالر (32 ملین امریکی ڈالر)تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔