نیب کا بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ


راولپنڈی(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی گئی ہے تاکہ انہیں گرفتار کیا جا سکے۔بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اور انہیں اسی وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا جائے گا۔

نیب نے خیبر پختونخوا کے اداروں کو بھی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت دی ہے، اور نیب کے پی پولیس کی مدد بھی لی جائے گی بشری بی بی کوعدالتی احکامات پرگرفتارکرکے پیش کیاجائیگا،