گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری


 گلگت (صباح نیوز)گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری  ہوئی ہے ، برفباری سے کئی  رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیںدرجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ رانڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ سڑک کو آج (ہفتہ) تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثنا، اسکردو کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق فوج نے برف سے ڈھکے دیوسائی کے میدانی علاقوں میں پھنسے 15 مسافروں کو کامیابی سے بچا لیا۔