دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ


لاہور (صباح نیوز)دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں اب حکومت پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی  کو بھی کیمروں سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کی وجہ سے  دھواں چھوڑتی کوئی بھی گاڑی اب کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

گاڑی مالکان و ڈرائیورز کو پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کی مرمت کروا لیں کیونکہ اب ماحول کو آلودہ کرنے والی ہر طرح کی گاڑی کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔ بسوں اور ٹرکوں کو خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی ٹیمیں بھی فیلڈ میں دن رات چیکنگ کیلئے مامور ہیں