کوئٹہ(صباح نیوز )وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے شہید ملازمین کے بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں سرفرازبگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کواعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سکالرشپ بھی دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،ہم نے اقتدار میں آتے ہی بے بظیر سکالر شپ کا آغاز کیا، ہم نے 2000 سے اب تک شہید ہونے والے افراد کے بچوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے ۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت بلوچستان کرے گی، بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔