اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اور امیر جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کے درمیان ہفتہ کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اوردونوں کے درمیان جلد ملاقات کا بھی مکان ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گلے شکوے بھی کئے اور پی ڈی ایم کی پالیسی سے انحراف سے متعلق بات چیت بھی ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو گھر بھیجنے پر اتفاق بھی کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے اوراس حوالے سے مل کر کام کیا جائے اوردونوں نے حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں نے جلد ملاقات کرنے کے حوالہ سے بھی اتفاق کیا ہے۔