سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایرانی سفارت خانے کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خصوصی دعوت پر شرکت کی ،

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی دینی علمی اور سیاسی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خود ان کو جوانی میں مولانا مودودی کی فکر نے بہت متاثر کیا،اس موقع پر حکومتی سیاسی سماجی اور سفارتی شخصیات موجودتھیں۔