قلعہ سیف اللہ (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،
متاثرہ بچہ چند ماہ کا ہے۔ای او سی کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 46 ہوگئی ۔ اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے پولیو کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ای او سی کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے پولیوکا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔