اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی ازاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں فکری انتشار مغرب کا ایجنڈا ہے جو ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اہل قلم، سینئرصحافی اور سیاستدان کردار ادا کریں سینئر صحافی سعود ساحر مرحوم کا تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان میں مثبت صحافت کے لیے کردارتاریخ کا روشن باب ہے،نظریہ پاکستان کو کمزور کیاگیاتو پاکستان دولخت ہوگیا کشمیری آج ہی نظریہ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں،پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیاگیاتھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں،جماعت اسلامی نے ہر دور میں فکری انتشار کے خلاف جہاد کیاہے،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں سعود ساحر کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے حنیف رامے ،سردار عثمان عتیق، میاں منیر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ہے ،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ۔