نشانہ بنائے گئے بحری جہازوں کی کل تعداد 202 تک پہنچ گئی، عبدالمالک الحوثی

صنعا (صباح نیوز)یمن کی انصار اللہ تحریک کے ر ہنما عبدالمالک الحوثی نے زور دے کرکہا ہے کہ نشانہ بنائے گئے اسرائیلی، امریکی اوربرطانوی دشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کی کل تعداد 202 تک پہنچ گئی  ۔

الحوثی نے غزہ اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت کے بارے میں اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کے محاذ کی جانب سے سمندروں میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی دشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کا شکار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے   کہا کہ اس ہفتے کی مخصوص بحری کارروائیوں میں سے ایک بحیرہ عرب کے بہت مشرق میں واقع سوکوترا کے مشرق میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے دشمن سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے راستے کو مضبوط بنانے اور بحر ہند اور مشرقی بحیرہ عرب میں ان کے بحری جہازوں سے فرار ہونے والے نئے راستوں کا تعاقب کرنے پر زور دیا۔اسی تناظر میں عبالملک الحوثی نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔