میڈیا کو دفتر خارجہ سے منسوب خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کا مشورہ


اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ نے میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ دفتر خارجہ سے منسوب خبر شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے تصدیق کرلی جائے ۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے مقامی انگریزی اخبار میں اپنے ترجمان سے منسوب بیان کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ اخبار کے ادارے کے ساتھ ان کے ادارتی معیار اور صحافتی اخلاقیات پربات چیت کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ میڈیا دفتر خارجہ سے منسوب خبر شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے تصدیق کرلیا کرے۔یاد رہے کہ انگریزی اخبار میں امریکی کانگریس ارکان کے خط پر ترجمان دفتر خارجہ سے منسوب بیان شائع کیا گیا ہے