تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کیلئے بانی پی ٹی آئی کو نام بھجوا دیئے

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لئے بانی پی ٹی آئی  کو نام بھجوا دیئے۔ تجویز کنندہ ناموں میں کوئی بھی وکیل شامل نہیں، قومی اسمبلی سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام بھیجے گئے ۔جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔بانی پی ٹی آئی تجویز کردہ ناموں میں سے دو ناموں کی حتمی منظوری دیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تجویز کردہ نام سپیکر کو بھجوایا جائے گا۔