کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام جاری رکھیں گے :امریکہ


اسلا م آباد(صباح نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا کیونکہ یہ وبا ء ابھی مکمل ختم نہیں ہوئی ہے۔

یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامورنے امیونائزیشن کے بارے میں توسیعی پروگرام کے فیڈرل ویئر ہائوس کمپلیکس کے دورے کے دوران کہی جسے حال ہی میں امریکی تعاون سے بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو اب تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی دو کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کرچکا ہے۔

انہوں  نے گزشتہ ہفتے دس کروڑ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرنے پر پاکستان کومبارکباد دی۔