اسلام آباد انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران پیر، منگل اور بدھ 14 تا 16 اکتوبرمیٹروبس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کے روزاسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے مطابق جڑواں شہروں سے اسلام آباد کی جانب چلنے والی ہر طرح کی میٹروبس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پیر 14 اکتوبر، منگل 15 اکتوبر اور بدھ 16 اکتوبر کو میٹرو بس سروس بند رہے گی۔اعلان کے مطابق صدرراولپنڈی تا پاک سیکریٹریٹ اسلام آبادریڈ میٹرو اورینج لائن، بلیو اینڈ گرین میٹرو سروس بند رہے گی، اسی طرح الیکٹرک بس سروسز بھی ان 3 ایام کے دوران بند رہیں گی، ان میں ایف آر 4 ، ایف آر 9 ، ایف آر 3A ، ایف آر 7 بھی 17 اکتوبر تک بند رہیں گی۔واضع رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہونا ہے،
اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور وی وی آئی پیزشرکت کریں گے، کانفرنس سے ایک روز قبل ہی بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کی بنا پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں (راولپنڈی و اسلام آباد) میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے، اس دوران دفاتر اور اسکولز بند رہیں گے جبکہ مختلف شاہراہوں کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا جائے گا، کانفرنس کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا یے، شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے اسلام آباد پولیس کے 7 ہزار 520 اہلکار تعینات کی جائیں گے، جبکہ پاک رینجرز کے 800 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کا جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے راستے ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات سمیت تمام روٹس کھلے ہوں گے، اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے افراد نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔کرنل شیرخان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج استعمال کریں، لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی