24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید اور 166 زخمی ہوگئے

غزہ(صباح نیوز) اسرائیلی جارحیت  کے نتیجے میں گزشتہ   24 گھنٹوں کے دوران  55  فلسطینی شہد اور 166  زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں پانچ فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پٹی کے مختلف علاقوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں 55 شہدا اور 166 زخمیوں کو لایا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے غزہ کے ایک اسکول میں قائم شیلٹر پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 28 افراد شہید  ہوگئے ہیں۔یہ حملہ وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں کیا گیا ہے ۔ ادھر مغربی کنارے کی جماعت الفتح کے عسکری ونگ الاقصی شہدا بریگیڈ نے ایک بیان مین کہا ہے بدھ کو اس کے چار  مجاہد  اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے ہیں۔قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کار پر فائرنگ کی ہے اس گاڑی میں سوار متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں۔