اسرائیلی حملے میں بیروت کی پارلیمنٹ کے قریب6 افراد شہید

 بیروت (صباح نیوز)مشرق وسطی میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت لبنان اور عراق تک پھیل گئی، صہیونی فوجیوں کی جانب سے بیروت کی پارلیمنٹ کے قریب بمباری سے 6شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے،  دوسری جانب حزب اللہ نے مزاحمت کرتے ہوئے 10صہیونی فوجی ہلاک کردیے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہربیروت کی پارلیمنٹ کے قریب بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، حملوں میں 6 شہری شہید متعدد زخمی ہوگئے۔

تاہم، 24 گھنٹوں کے دوران 46 شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت دکھائی گئی، اور اسرائیلی فوج کے افسر سمیت 10فوجی ہلاک ہوگئے، کئی زخمی بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے فوجیوں
کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیرات، جبالہ اور خان یونس میں بھی اسرائیلی حملے مزید تیز کردیے گئے جس کے نتیجے میں 89فلسطینی شہید ہوئے۔