اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر پاکستان شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی نے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کئے گئے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے
اپنے جاری بیان میں انہوں نے شہید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد ملت حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی بھر پور استقامت اور شجاعت کے ساتھ جہاد میں گزاری اور بالآخر اسے شہادت کا بلند ترین رتبہ بھی نصیب ہوا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ کہ وہ ملت اسلامیہ کو متحد ہوکر باطل کا مقابلہ کرنے کی توفیق دے اور امت کوحسن نصراللہ کا نعم البدل عطا فرمائے۔