کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام کے نام پر آئی ایم ایف سے بھاری سودی قرضے عوام کی حالت بدلنے کے بجائے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پرخرچ ہورہے ہیں سودی معیشت ،سودی قرضے ،بدعنوانی ختم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل مشکلات کم کرنے کیلئے پھر احتجاج شروع کر رہی ہے حکمرانوں نے جماعت اسلامی ،عوام ،زمینداروں سمیت کسی سے بھی کیے گیے وعدے پورے نہیں کیے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے ذاتی ،پارٹی مفادات کیلئے ترامیم کی جارہی ہے ۔سیاست میں اداروں کی مداخلت اورسیاست کو مفادات وکاروبار بنانے والوں نے بدنام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارڈرٹریڈپرحکومتی اداروں وافراداورسیکورٹی فورسزکی غیر ضروری ،غیر قانونی پابندیاں ،بھتہ خوری اور کرپشن ختم کیے جائیں سرحدی تجارت میں رکاوٹیں ڈال کر ذاتی طور پر اداروں کا سہارالیکر کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچستان کی زراعت تباہ ہوگئی اور عوام نوجوانوں کے روزگارکا واحد سہارا بارڈروساحل ٹریڈ ہیں مگر یہاں بھی سیکورٹی کے نام پر چند بدعنوان افراد قابض ہیں جو ملک وقوم کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی 29ستمبر سے حکومتی وعدوں کی خلاف ورزی ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع کر رہی ہے انشاء اللہ عوامی قوت وتائید تاجروں دکانداروں طلباء اور علمائے کرام کو ساتھ دملاکر حکمرانوں کو مفت خوری بدعنوانی ختم کرپشن وکمیشن مافیازکا راستہ روکھیں گے۔
بلوچستان کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ترقی مل سکتی ہے بلوچسان کے سرحدوں وساحلوں پر تجارت،کاروبار پر سیکورٹی اداروں واہلکاروں کے نام پرقبضہ مافیاکا راج ہے جس سے چند سرکاری اہلکاروبدعنوان افراد مستفید عوام بدحال وپریشان رہتے ہیں۔ سرحدوں وساحل پر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے کروڑوں روپے کی روزانہ کرپشن ہوتی ہے عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں سرحد کے دونوں طرف آباد قبائلی لوگوں کو معمولی جائز تجارت کیلئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے ۔قرآن وسنت سے متصادم کوئی قوانین قبول نہیں سودی معیشت ،بھاری سودی قرضے مسائل کی جڑاورحکمرانوں کیلئے بدعنوانی کے راستے ہیں بدعنوان اورلادین سیکولر سازشی عناصر کی سازشیں ناکام ہوگی ہمیں ملکر ہر فتنے ،تعصب ونفرت اور فرقہ واریت ولسانیت کو رکھوانے کیلئے مخلصانہ جدوجہد کرنا چاہیے اسلامی قوانین کے خلاف کسی قانون کو قبول نہیں کیا جائیگا عدل وانصاف کا اسلامی حکومت وقت کی اہم ضرور ت ومسائل کا حل ہے اسرائیل ظلم ، ذلت ، خونخواری اور انسانیت کی پامالی کی آخری انتہا کو پہنچ گیاہے