کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،نائب امیرمولاناعبدالکبیر شاکر،یوتھ رہنما صابرصالح ایڈوکیٹ نے کہاکہ زیارت کراس پر لیویز وپشین انتظامیہ کی مدد سے دن کی رو شنی میں ایک مہینے سے روزانہ دن کے اوقات میں سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کرکے ہر گاڑی سے ایک ایک ہزارروپے لیکر رات بارہ بجے چھوڑدینا کہاں چھوڑاجارہا ہے ۔کسی جرم ،گاڑی دستاویزا ت مکمل ہونے کے باوجود اس قسم کی تکالیف وبھتہ خوری سے حالات خراب ہوسکتے ہیں ۔ پٹرول پمپ مالکان ،زمیندار ،تاجر سمیت ہر طبقہ متاثر اور احتجاج پرہیں۔پٹرویم مصنوعات پر بھتہ خوری ختم کرنے کے بجائے لیویز ڈرائیورز کو لڑانازیادتی ہے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت وضلعی انتظامیہ ہوگی ۔پشین ضلعی انتظامیہ ولیویزاہلکاروں کی ملی بھگت سے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری سے ٹرانسپورٹرزوعوام شدید متاثراور غم وغصے کا شکار ہیںاس ناانصافی وجبر اور ظلم سے پوراپشتون بیلٹ متاثرہے شورش وقبائلی رنجش وجھگڑوں کا خدشہ ہے ۔زمیندار تاجرعوام اورٹرانسپورٹرزاحتجاج پر ہیں مگر حکومت وانتظامیہ غفلت وکوتاہی کا شکار ہیں چیف سیکرٹری وزیراعلیٰ اس جانب توجہ دیکر مسائل کو حل کریں ۔قانونی تجارت پر اضلاع کے اندرپابندی وبھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔اس زیادتی ظلم وبھتہ خوری کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائیگا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے زیارت کراس کے مسئلے پر منعقدہ احتجاجی دھرنے وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زراعت تباہ ہونے کے بعدقانونی سرحدی تجارت تھی اس پر بھی غیرقانونی خودساختہ پابندی لگ گئی اب صرف ایرانی پٹرول ڈیزل کا کاروبار رہ گیاہے اس پربھی ضلعی انتظامیہ سیکورٹی اداروں کی مداخلت وبھتہ خوری کی وجہ سے سختیاں وپابندیاں لگائی گئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں کاروبار تجارت وروزگار کے دروازے بند ہوگیے ہیں انتظامیہ وسیکورٹری اداروں لیویز گھٹ جوڑ بھتہ خوری ورشوت خوری سے عوام تاجروں ٹرانسپورٹرزوکاروباری طبقات کے درمیان جھگڑے ولڑائی اورنفرتیں ودشمنیاں شروع ہوسکتی ہے حکومت انتظامیہ حوش کے ناخن لیں زیارت کراس سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر بلاوجہ ٹرانسپورٹرزوعوام چھوٹے کاروباری طبقات کو تنگ نہ کریں سرحدوں پر غیرقانونی سمگلنگ ،بھتہ خوری رشوت کے ذریعے اہلکاروں کو رقم دیکر تجارت وکاروبارکے دروازے بند کریں ،منشیات واسلحہ کی سمگلنگ وتجارت پرسخت سے پابندی لگائیں چند اہلکاروں کو رشوت وبھتہ دیکر تجارت کے بجائے قومی خزانے میں ٹیکس جمع کرکے قانونی تجارت کورواج دیا جائے تاکہ کاروبار وتجارت کے مواقع پیدا ہوجائے ضلعی سطح پر مقامی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ورشوت پر پابندی لگائی جائیں بصورت دیگر جماعت اسلامی زمیندار وعوام اورٹرانسپورٹرزملکر اس ظلم وجبر کیخلاف احتجا ج کریگی