بھارت بنگلہ دیش کے ساتھ مستحکم تعلقات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے جے شنکر

 نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش میں سیاسی ہلچل کو بنگلہ دیش کا “اندرونی معاملہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت  پڑوسی کے ساتھ مستحکم تعلقات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ این ڈی ٹی وی سے انٹرویو میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ  بنگلہ دیش ہمارا پڑوسی ہے اور ہماری طرف سے تعلقات ایک ایسی چیز ہے جسے ہم مستحکم رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری تجارت اچھی ہے ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات اچھے ہیں میں چاہتا ہوں تعلقات کو اسی طرح برقرار رکھیں