مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں جاری داخلہ جات کے لیے درخواست دینے کی آج آخری تاریخ ہے۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ریگولر طلبہ کے لیے داخلوں کی آخری تاریخ قبل ازیں 30اگست مقرر تھی جس میں 10 ستمبر 2024 تک توسیع کی گئی تھی۔مختلف انڈرگریجویٹ /گریجویٹ تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کی خواہشمند طلبا و طالبات آج مورخہ 10ستمبر 2024 بروز منغل تک آن لائن درخواست یاڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز آفس چہلہ سے مینول فارمز حاصل کرتے ہوئے اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور ایل ایل ایم پروگرامز میں انٹری ٹیسٹ 13ستمبر اور بی ایس پروگرام میں انٹری ٹیسٹ مورخہ 14ستمبر 2024 کو لیے جائیں گے۔داخلہ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کی پہلی میرٹ 20ستمبر، دوسری میرٹ لسٹ 26ستمبر اور تیسری اور آخری میرٹ لسٹ یکم اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ جامعہ ہذا میں 07اکتوبر سے باقاعدہ کلاسز کا اجرا ہو گا۔ مزید معلومات کیلئے امیدواران آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کی ویب سائٹ (www.ajku.edu.pk) یا رہنمائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرز واقع چہلہ کیمپس کے دفتر یا فون نمبر05822.960463پر رابطہ کر سکتے ہیں۔٭٭٭