اورکزئی (صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ بیرون ملک سے آنیوالے 51سالہ مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ علامات ظاہرہونے پر مریض کو پولیس سروسزہسپتا ل منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت بہترہے اورہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے،خیبرپختونخوامیں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد3ہوگئی۔