وائس چانسلرجامعہ کشمیر سے ایف ایس سی پوزیشن ہولڈر طالبہ طیبہ صغیر کی ملاقات

مظفرآباد  (صباح نیوز)آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے میرپور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ طیبہ صغر کی ملاقات۔رئیس جامعہ ڈاکٹر کلیم عباسی نے ضلع جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والی طالبہ طیبہ صغیرکو ایف ایس سی کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میرپور بورڈ میں ایف ایس سی کے امتحان میں 12سو نمبرات میں سے 1154نمبر حاصل کرکے آزاد کشمیر بھرمیں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ طیبہ صغرنے اپنے والدمحترم کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے ملاقات کی۔

وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈر طالبہ طیبہ صغیر کی انتھک محنت کو سراہتے ہو ئے اس اہم کامیابی پر مبارکبادی۔وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈر طالبہ کو نمایاں کامیابی پر جامعہ کشمیر کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ ہونہار طالبہ طیبہ صغیر کی غیر معمولی کارکردگی انکی لگن، محنت اور میدان عمل میں کامیاب ہونے کیلئے انکے عزم کا اظہار ہے۔ اس اہم کامیابی پر جہاں طالبہ مبارکباد کی مستحق ہیں وہاں انکے والدین اور اساتذہ کرام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی محنت اور حوصلہ افزائی سے طالبہ طیبہ صغر نے یہ نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر طالبہ طیبہ صغیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کا اپنے آفس میں مدعو کرنے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے طالبہ طیبہ صغیر اور انکے والدین کی ملاقات کے دوران سابق ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس ڈاکٹر امتیاز احمد اعوان بھی موجود تھے۔