ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی سہولت کاری کے الزام پرحراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی (صباح نیوز) سکیورٹی اداروں نے سابق وزیراعظمعمران خان کی سہولت کاری کے الزاممیں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔