الخدمت فاؤنڈیشن، آغوش ہومز، ہسپتالوں اور اپنے دیگراداروں میں یوم آزادی تقریبات منعقد کرے گی، ڈاکٹرحفیظ الرحمن

راولپنڈی(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان 14اگست یوم آزادی کے موقع پر آغوش ہومز،الخدمت ہسپتالوں،چائلڈپروٹیکشن سنٹرز، دفاتر سمیت اپنے دیگراداروں میں یوم آزادی تقریبات منعقد کرے گی ،اس موقع پرپاکستان کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔

صدرالخدمت پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاکہ کمزوراورمحروم طبقات کوسہارادے کرملک وقوم کی ترقی میں حصہ داربناناہم سب کی قومی ذمہ داری ہے خوشیوں کے لمحات میں ان طبقات کوبھی پرمسرت تقریبات میں شریک کروایاجائے تاکہ یہ باہمت طبقات بھی خوداعتماد ی کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا موثرکرداراداکرسکیں ۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ اسلامی وفلاحی ریاست کاقیام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا خواب تھانوجوانوں سمیت 25کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائدکے خواب کوتعبیردینے میں اپناموثرکرداراداکرے ۔