بھارت مظالم سے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ بھارت مظالم سے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان جتنی بھی کوشش کر لے، جتنا بھی ظلم کر لے، جتنا بھی جھوٹا پر وپیگنڈہ کر لے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتا،ان کی آزادی کی خواہش کو مٹا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انشاللہ کشمیری عوام اپنا حق لے کر رہیں گے اور پاکستان کا بچہ بچہ انکی آواز میں ہم آواز رہے گا۔ہم قدم رہے گا۔