بیجنگ(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹرسانگ ہیل سنگ اور چیئرمین پاور چائنا ڈاکٹرڈینگ یانزھانگ سے آن لائن ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید توانائی اور آبپاشی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود،معاونِ خصوصی سی پیک خالد منصور، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور متعلقہ سینئر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔