صدر زرداری ،فریال تالپور اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی


کراچی (صباح نیوز )بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اورجعلی اکاونٹ کے ذریعے رقم کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ انورمجید، حسین لوائی، عبد الغنی مجید اور دیگر ملزم پیش ہوئے۔فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی ملزم ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان پر کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔