کراچی،ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا


کراچی (صباح نیوز)کراچی میں مون سون کے آغاز سے ہی ہیضے  کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

طبی ماہرین نے کہا کہ بارشوں میں ہیضے کے کیسز میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے۔طبی ماہرین کے نزدیک ان دنوں ہسپتال میں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن کے ساتھ لائے جارہے ہیں۔طبی ماہرین کے نزدیک کراچی میں سیوریج ملا پانی  ہیضے کے پھیلاؤ کاسبب بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی جناح ہسپتال میں   ہیضے کے 70 سے 80 مریض لائے گئے ۔طبی ماہرین نے شہریوں کو  ہدایت کی کہ عوام غیر معیاری غذا اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیزکریں۔صاف پانی پئیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔