جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی تاکشمور پیغام امام حسین کانفرنسیں منعقدہوں گی

کراچی(صباح نیوز)  جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے کراچی تاکشمور پوری سندھ میں پیغام امام حسین کانفرنس اور ایک روزہ تربیتی اجتماع منعقد کیے جائیں گے اس سلسلے میں کراچی ، حیدر آباد ، میرپورخاص، ٹنڈوآدم ،لاڑکانہ ، شکارپور ، ٹنڈو الہیار سمیت دیگر مقامات میں  ضلع سطح پر منعقد ہونے والے کانفرنس وتربیتی اجتماع سے سابق امیر سراج الحق ،

مرکزی رہنما ممتاز سہتو صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی منعم ظفر ودیگر جید علماء ودانشور حضرات خطاب کریں گے ۔ صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تمام کارکنان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ منعقدہ تربیتی اجتماع میں احباب سمیت بھرپور شرکت کریں