بلاول بھٹو کا اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پراظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ دہائیوں پر محیط نذیر ڈھوکی کی خدمات اور بھٹوازم سے ان کی غیرمشروط وابستگی ناقابل فراموش ہے،ایک کالم نگار کی حیثیت سے نذیر ڈھوکی نے جمہوریت مخالفین کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قیدوبند کی سختیاں نذیر ڈھوکی کو اپنے جمہوری اصولوں سے پیچھے نہ ہٹاسکیں،مرحوم شہید بینظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے، انہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا بھی ساتھ دیا۔