کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کا ششماہی اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں الخدمت کے تمام شعبہ جات کے منیجرز نے شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس کوبتا یا گیا کہ نارتھ کراچی میڈیکل سینٹر کو ہسپتال کا درجہ دے دیا گیاہے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے اسے ہسپتال کا درجہ دینے کی ہدایت کی تھی ۔یہ ہسپتال 25بیڈ پر مشتمل ہے ۔اس میں لیبر روم ،وارڈ،فامیسی ،آپریشن تھیٹر ،لیب کلیکشن ،ایمرجنسی گائنی کے شعبہ جات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس ہسپتال سے نارتھ کراچی ،سرجانی اور نیوکراچی اور اطراف کے مکین استفادہ کرسکیں گے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ الخدمت ناظم آباد ہسپتال میں سی ٹی اسکین ،میمو گرافی کے بعد ایم آرآئی ( MRI (مشین کی تنصیب مکمل ہوگئی ہے ،جس سے آزمائشی بنیادوں پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ،شہریوں کو جلد ایم آرآئی کی سہولت دستیاب ہوگی۔اجلاس میں شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت قربانی پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عید الاضحی پر کراچی و اندرون کشمیر میں بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے قربانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ گوشت کی بیکیجنگ کا عمل جاری ہے ۔
الخدمت کراچی اقرا تفہیم القرآن شادمان ٹان اور کاٹھور میں سالانہ تقریب و تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت کراچی منعم ظفر تھے ۔الخدمت اورپاک سوئس ٹریننگ سینٹر کراچی کے اشتراک سے انڈسٹریل آٹو میشن PLC/HMI/SCADA کورس کروائے جائیں گے ۔آئی ایچ ایچ (ترک این جی او) کے ماسٹر ٹرینر اورکوارڈینیٹر آف ڈزاسٹر اکیڈمی احمد ترک اور احمد ایدان نے الخدمت کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور الخدمت کی خدمات کو سراہا گیا ۔اجلاس میں الخدمت کراچی کے تحت سینٹرل جیل سی آئی ٹی ،گرافکس ڈیزائننگ اور انگلش و چائنیزلینگویج کورسز میں گریجویشن کرنے والے قیدی طلبہ کیلئے تاریخی نووکیشن کے اہتمام کو سراہا گیا ۔بنو قابل کے تحت ساتھ زون میں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کاا نعقادکو سراہا اور بہادرآباد میں انکیوبیٹر سینٹر کے قیام کو سراہا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مواخات پروگرام کے تحت چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے ، الخدمت کراچی واش پروگرام کے تحت لیاری علاقہ غریب شاہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا،کراچی بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ شدید گرمی کے سبب الخدمت کے واش پروگرام کے تحت ”موبائل واٹر وین” امتحانی مراکز کے باہر طلبہ کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پا نی فراہم کیا گیا ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) اور الخدمت ویلفیئر سوسائٹی (AKWS) نے KW&SC ملازمین کو صحت کی جامع سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس منعقد کیے گئے ۔الخدمت کے تحت اس وقت 61واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریشنل ہیں۔
پانی کے دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کیے جائیں گے ۔آغوش ہوم میں مقیم بچوں کی تعداد 101ہوگئی ہے ,جلد یہ تعداد 110ہو جائے گی ،اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت کراچی بھر میں 2033 باہمت یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے،جلاس کو بتایا گیا کہ اضلاع کی سطح پربنو قابل ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ الخدمت کے تحت بچوں کیلئے سمر کیمپ جاری ہے ،آغوش ہوم کے بچوں کیلئے پکنک ،کیمپنگ ،ایکسپوژر وزٹ ،بیسل لائف سپورٹ ٹریننگ ،اولمپکس مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے یہ سرگرمی 25جولائی تک جاری رہے گی ،
بعد ازاں ان کیلئے تقریب تقسیم اسناد منعقد کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ الخدمت نے رضاکاروں کی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انہیں رسیوں کی مدد سے ریسکیو کرنے،ڈوبنے سے بچانے کی تکنیک ،پروفیشنل تیراکی سمیت مختلف امور کی تربیت دی گئی ۔اجلاس سے خطاب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی نے تمام منیجرزاوران کے شعبہ جات کی کارکردگی کوسراہا اور آئندہ کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پانی سمیت الخدمت کے تمام جاری منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔