لاہور(صباح نیوز)لاہور میں نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، انکوائری کا آغازپروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ شکایات پرکیا گیا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق رواں ماہ صارفین کو نئے پروریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے ہیں، رواں ماہ صارفین کو نئے پروریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے۔
ذرائع کے مطابق اعلی سطحی کمیٹی وزارت اور لسیکو مینجمنٹ ذمہ داران کا تعین کرے گی، ان افسران کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم آفس کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔یہ تحقیقات وزیراعظم کے سخت نوٹس پر شروع ہوئیں، کل شام تک رپورٹ مرتب کر لی جائے گی، جن صارفین کو پروریٹا بل ملے وہ واپس ہو جائیں گے۔3 ہزار کی بجائے 8 ہزار روپے بل بھجوائے گئے۔ اس پروریٹا سسٹم کی منظوری کنسلٹنٹ منسٹری اور لسیکو انتظامیہ نے دی۔