کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ہفتہ چھ جولائی کو شام چھ بجے گلشن اقبال بلاک 4 اے صحافی سوسائٹی میں احمد سعید قریشی پارک کا افتتاح کریں گے ۔
گلشن اقبال ٹاؤن میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی قیادت میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اس پارک کی تزئین و آرائش مکمل کی ہے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے پارک کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔