امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رند ھاوا کی تاجر ، وکلاء ، علماء طلبہ اور مزدور رہنماؤں سمیت مختلف طبقہ فکر کے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں

اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رند ھاوا کی اسلام آباد کے تاجروں ، وکلاء ، علماء طلبہ اور مزدور رہنماؤں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں ،جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف 12 جولائی کو اسلا م آباد میں ہونے والے عظیم الشان اور عوامی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پرتمام افرادنے جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کو عوام کی توانا آواز قرار دیتے ہو ئے حمایت کی اعلان کیا اور بھرپور شرکت کا وعدہ بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے نصر اللہ رند ھاوا نے کہا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھر نا عوامی اُمنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا،حکمران طبقہ خود کو قربانی کے لیے پیش کرنے کی بجائے گیس بجلی پٹرول کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں، انھوں نے کہا ٹیکس عوام پر بموں کی صورت میں گر رہے ہیں اورارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، آئے دن آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ غلام نہ صرف تسلیم کر رہے ہیں بلکہ قوم کو بتاتے ہیں کہ پروگرام میں جانے کی خوش خبری مل گئی ہے، پاکستان پر معاشی دہشت گردی کے لیے ڈو مور ڈو مور کو تسلیم کیا جاتا ہے اور عوام کے خون کو نچوڑ رہے ہیں۔