اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات مظفر عباس ملک مرحوم کی اہلیہ بانو مظفر سے ٹیلی فون پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پہلے پروٹوکول آفیسر تھے اور اپنے فرانس کے قیام کے دوران بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ ڈائریکٹر رابطہ رہتے ہوئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔پی پی پی قائدین نے مظفر عباس ملک کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Load/Hide Comments