لاہور (صباح نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح کل (جمعرات کو) ہوگا۔پارٹی ذرائع کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب سادہ ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ حافظ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہو گا۔