لاہور(صباح نیوز)ترجمان جماعت اسلامی نے خواجہ اصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ایک بار پھر امریکی اشاروں پر ملک میں آپریشن کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ پچھلے آپریشن کا حساب تو دے دیں پھر آئندہ کی بات کریں۔ مشرف کے زمانے میں گو امریکہ گو کی تحریک جماعت اسلامی ہی نے چلائی تھی۔
خواجہ اصف دوسروں کو طعنہ دینے کے بجائے اپنی مسلم لیگ کا جائزہ لیں جہاں ہر قدم پر کسی نہ کسی ڈکٹیٹر کے گملوں میں اگنے والے لوگ براجمان ہیں۔