اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار233میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔پاورڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 767 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 7ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 760 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے185بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔