مظفر آباد(صباح نیوز)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادنے اعلی تعلیم کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اپنے بہار 2024کے داخلہ جات میں ایم ایس،ایم فل اورپی ایچ ڈی ویک اینڈپروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے پیرکے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایم فل، ایم ایس پروگرام میں باٹنی،بائیو ٹیکنالوجی،ریاضی، کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزکس، جیالوجی، شماریات، زوالوجی،انگریزی،اکنامکس،
آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ویک اینڈ پروگرامز کے اجرا کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پرسراہتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہیکہ ایسے تعلیمی پروگرامز ملازمت پیشہ،کاروبار اوردیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کے دروازے کھولے گا۔اسی طرح جامعہ کشمیر کے بہار 2024کے داخلہ جات میں لیٹرل انٹری بی ایس (پانچویں سمسٹر)مارننگ پروگرام میں ریاضی،فزکس،شماریات،باٹنی،
داخلہ کے خواہشمند افراد اپنی آن لائن درخواست 3جون 2024سے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آسان طریقہ سے جمع کرواسکتے ہیں۔ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ کے لیے انٹری،ایڈمیشن ٹیسٹ رواں ماہ کی 26تاریخ کو منعقدہونگے جس کی حتمی میرٹ لسٹ 27جون کو آویزاں کی جائے جبکہ کلاسز کا اجرا یکم جولائی 2024سے کردیا جائے گا۔داخلہ کی شرائط،اہلیت و دیگر ضوابط جامعہ کشمیر مظفرآباد کی آفیشل ویب سائیٹ www.ajku.edu.pkپر موجود ہیں۔اس کے علاوہ داخلہ جات کے حوالے سے جامعہ کشمیر کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی وقتا فوقتا اپڈیٹس دی جارہی ہیں۔
یادرہے ہیکہ جامعہ کشمیر مظفرآباد میں ویک اینڈ کلاسز کا اجرا ایک دیرینہ مطالبہ تھاجس کی بدولت اب سرکاری و نیم سرکاری یا پرائیویٹ اداروں سے وابستہ ملازمین کے لیے اعلی تعلیم کا حصول ان کی دہلیز پر ممکن ہوگا۔پوسٹ گریجویٹ اور بی ایس لیٹرل انٹری ففتھ سمسٹر پروگرامز کے اجرا سے ایسے تمام افراد جو بوجہ روزگار/ملازمت یا محکمانہ پابندی اپنا تعلیمی سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے تھے انہیں اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کا سنہری موقع دستیاب ہوگا۔بی ایس لیٹرل انٹری ففتھ سمسٹر پروگرام کی بدولت اب بی اے،بی ایس سی کے بعد تعلیمی کیرئیر جاری رکھنے کے خواہشمند امیدواران بھی اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔