حیدرآباد،سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئی


حیدرآباد (صباح نیوز)حیدرآباد میں ہونیوالے سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گیارہ افراد سول ہسپتال کراچی میں زیرعلاج ہیں، 5کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ 3روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔