وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزرات خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی ہدایت کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کے حوالے سے بڑا فیصلہ ۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی ہدایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔